اسرائیلی حملہ: حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملہ: حزب اللہ نے حسن نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
بیروت (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا ہے، ”حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اپنے عظیم اور لافانی شہید رفقاء سے جا ملے، جن کی وہ 30 برس سے رہنمائی کر رہے تھے۔‘‘
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام مسلمان لبنانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور بزدل دشمن (اسرائیل) کے خلاف ہر طرح سے مزاحمت کریں۔
ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا، جب اسرائیل نے بیروت میں جاری اپنے فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سمیت متعدد دیگر اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ہفتے کو ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ روز کیے گئے حملوں میں حسن نصراللہ مارے گئے۔
https://x.com/IAFsite/status/1839951448190099460?t=YM7PmII4nsJVxvoy0hMhiQ&s=19
اس سے قبل فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی حسن نصراللہ کی ہلاکت کے اسرائیلی دعوے کو درست قرار دیا تھا۔ فرانسیسی بیان کے مطابق، ”جو اطلاعات ہمارے پاس ہیں، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ واقعی ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘
خامنہ ای نے ان اطلاعات پر تو کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا،” خطے کا مستقبل مزاحمتی قوتیں طے کریں گی اور حزب اللہ ان میں سب سے آگے ہے۔‘‘
انہوں نے اپنے بیان میں لبنان میں جاری اسرائیلی عسکری کارروائی کو ‘کوتاہ نگاہی‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، ”ایک بار پھر لبنان میں عام اور کمزور لوگوں کا قتل عام غاصب حکومتوں کے رہنماؤں کی کوتاہ نگاہی اور بے وقوفانہ پالیسیوں کا آئینہ دار ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C