اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا اور تاریخی دورہِ متحدہ عرب امارات
👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا اور تاریخی دورہِ متحدہ عرب امارات
ابو ظہبی (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی ڈبلیو) اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینٹ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا اس ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
Prime Minister Bennett, upon departure for the UAE, at the invitation of Crown Prince Sheikh @MohamedBinZayed:
"In just one year since normalizing our relationship, we’ve already seen the extraordinary potential of the Israel-UAE partnership.
This is just the beginning." ???????????????????? pic.twitter.com/wzn0HBWthZ— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) December 12, 2021
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے، جب عالمی سطح پر علاقائی کشیدگی کے حوالے سے عالمی طاقتوں کا جی سیون اجلاس جاری ہے۔ دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون نے روس چین اور ایران کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کو بھی مایوسی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے ان خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے طے کرنے کی کوشش کی ہے، جنہیں اسرائیل کی طرح ایران کی جوہری سرگرمیوں پر تشویش ہے۔ لیکن متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ بات چیت کے راستے کھلے رکھے ہیں۔ اس عرب ریاست نے گزشتہ پیر کو ایک اعلیٰ عہدیدار کو تہران بھیجا تھا۔
نیفتالی بینیٹ نے اپنی کابینہ کو آج بتایا، ”میں آج متحدہ عرب امارات جاؤں گا، یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا وہاں کا پہلا دورہ ہوگا۔‘‘ وہ ولی عہد محمد بن زیاد النہیان سے ملاقات کریں گے۔
امریکا نے ”ابراہیمی معاہدے‘‘ کے ذریعے متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرائے تھے۔ حضرت ابراہیم ایک ایسی مذہبی شخصیت ہیں، جنہیں مسلمان، مسیحی اور یہودی انتہائی مقدس اور معتبر مانتے ہیں۔
اتوار کو بینیٹ کا یہ دورہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا ان عرب ممالک میں سے کسی ایک ملک میں پہلا دورہ ہو گا۔ اسرائیلی کے سابق وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، جنہوں نے ”ابراہیمی معاہدے‘‘ پر دستخط کیے تھے، ان کے ان ممالک میں دورے کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ ہو گئے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بینیٹ اور شیخ محمد دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات پر گفتگو کریں گے۔
اسرائیل اور اس عرب ریاست کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد خلیجی تیل کو بحر احمر تک پہنچانے کی ڈیل طے پائی تھی۔ اس معاہدے کو ماحولیاتی ماہرین نے اسرائیل کی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور بینیٹ کے وزیر توانائی بھی اس ڈیل کے خلاف ہیں۔ بینیٹ کی حکومت اس ڈیل کے مستقبل کے حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C