اسرائیل: ایرانی بیلسٹک میزائل کا ملبہ آئل ریفائنری اور ٹینکر پر گرا
👁️ 195 بار دیکھا گیا
اسرائیل: ایرانی بیلسٹک میزائل کا ملبہ آئل ریفائنری اور ٹینکر پر گرا
تل ابیب (ڈیلی اردو/روئٹرز) اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو سروس نے پیر کے روز بتایا کہ ممکنہ طور پر ایران کی طرف سے فائر کردہ لیکن فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے ایک بیلسٹک میزائل کا ملبہ شمالی اسرائیلی شہر حیفا میں اسرائیلی آئل ریفائنریز میں کھڑے ایک آئل ٹینکر اور ایک عمارت پر جا گرا۔
یروشلم سے 30 مارچ کو موصولہ نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ملکی فائر اینڈ ریسکیو سروس نے بتایا کہ اس میزائل کو اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا، تاہم اس کا ملبہ حیفا شہر میں ملکی آئل ریفائنریز کی ایک صنعتی عمارت اور وہاں کھڑے ایک آئل ٹینکر پر جا گرا۔
بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ آیا یہ میزائل ایران نے فائر کیا تھا یا لبنان میں ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے اس کے ذریعے اسرائیلی صنعتی تنصیبات کو ہدف بنانے کی کوشش کی تھی۔
اس میزائل کا ملبہ گرنے کے نتیجے میں ریفائنریز کی گراؤنڈ پر کھڑے ایک آئل ٹینکر اور قریبی صنعتی عمارت کی چھت سے دھوئیں کے گہرے بادل آسمان کی طرف اٹھتے دکھائی دیے۔
ریسکیو سروس نے بتایا کہ اس آگ پر قابوپانے اور اسے پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری تھیں اور ساتھ ہی ان افراد کی تلاش بھی جو ممکنہ طور پر اس عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہو سکتے تھے۔
اسی دوران اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے کہا ہے کہ اس میزائل کاملبہ گرنے سے ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہاں سے تیل کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C