اسرائیل کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے
👁️ 25 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل شام میں ایرانی ملیشیاؤں کو پڑوسی ملک میں پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ لبنانی حزب اللہ کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے اپنے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے ایرانی مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔
باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کی صبح شام کے ساحلی علاقے میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے جو کہ سمندری علاقے میں انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے مراکز کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ٹھکانے ایران کی طرف سے شام میں فوجی مراکز اور وہاں پر ایرانی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان حملوں میں شامی حکومت کی بحریہ سے تعلق رکھنے والے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کا ایرانیوں نے فائدہ اٹھایا۔
علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ بمباری میں دو شامی فوجی مارے گئے جو ایرانیوں کی کمان میں کام کر رہے تھے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ یہ حملے شام کے ان تمام علاقوں میں ایرانی موجودگی اور پوزیشن کو ہٹانے کی مہم کے تحت آتے ہیں جو ایرانی فوجی موجودگی کے گواہ ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران تل ابیب نے سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں شامی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں اور ایرانی اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل شاذ و نادر ہی ان حملوں کے نفاذ کی تصدیق کرتا ہے لیکن اس نے دہرایا کہ وہ شام میں ایران کی فوجی موجودگی روکنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔
گزشتہ مہینوں کے دوران ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا عمل تیز ہو گیا ہے جب تہران نے عراق اور شام کی سرحد پر زمینی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد، شام کی سرزمین پر اپنی ملیشیاؤں کو ہوائی جہاز کے ذریعے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی تو اسرائیل کی طرف سے شام کے ہوائی اڈے بھی نشانے پرآگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 251 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3449 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C