اسرائیل: یروشلم میں دوہرے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 18 زخمی
👁️ 23 بار دیکھا گیا
اسرائیل: یروشلم میں دوہرے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 18 زخمی
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی) یروشلم میں بدھ کو پے درپے ہونے والے دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان حملوں میں ممکنہ طور پر فلسطینی ملوث ہو سکتے ہیں۔
Terrorist bombing in Jerusalem today captured on security video. pic.twitter.com/9U0kGCaJcZ
— Michael Dickson (@michaeldickson) November 23, 2022
اسرائیلی حکام کے مطابق بدھ کے روز یروشلم میں دو بم دھماکے ہوئے، جن میں ایک شخص ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ یروشلم کے ایک سرے پر ایک بس اسٹاپ کے قریب ہوا، جہاں عام حالات میں لوگوں کی بڑی تعداد بسوں کے انتظار میں موجود ہوتی ہے۔ دوسرا بم دھماکا شہر کےشمال میں راموٹ کی یہودی بستی میں ہوا۔ پولیس کے مطابق ان دھماکوں میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
Two explosions reported in #Jerusalem near a bus stop. At least one person has been killed, more than a dozen injured. #Israel pic.twitter.com/706HdsSsVz
— Joe Truzman (@JoeTruzman) November 23, 2022
یہ دھماکے ایک ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ کچھ عرصے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسرائیل میں خونریز حملوں میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد چھاپے مارے ہیں۔
تشدد کی یہ تازہ لہر سابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی انتخابی فتح اور ایک انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے قیام کی کوشش کے دوران دیکھی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل میں آئندہ حکومت اس ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ دائیں بازو کی جانب جھکاؤ والی حکومت ہو سکتی ہے۔
شدت پسند قانون ساز اتامار بین گویر جو فلسطینی حملوں آوروں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کرتے آئے ہیں، نیتن یاہو کی حکومت میں پولیس کے محکمے کے سربراہ ہوں گے۔ گویر نے کہا کہ اسرائیل کو حملہ آور فلسطینیوں کے خلاف مزید سخت رویہ اپنانا چاہیے۔ پہلے دھماکے کے مقام پر کھڑے ہو کر گویر نے کہا، ”ہمیں دہشت کی قیمت کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اسرائیل کا کنڑول دوبارہ حاصل کرنا ہے تاکہ دہشت کے خلاف اپنی قوت بحال کر سکیں۔‘‘
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکا خیز مواد دو مقامات پر رکھا گیا تھااور یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب اس علاقے میں ٹریفک کا اژدھام تھا۔
امریکا اور یورپی یونین نے ان بم دھماکوں کی مذمت کی ہےجبکہ غزہ پٹی کی منتظم حماس نے ان حملوں کی تعریف کی ہے تاہم ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 580 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 508 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3470 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C