اسلام آباد خودکش حملے کی منصوبہ بندی نور ولی محسود نے کی تھی، وفاقی وزیر عطا تارڑ
👁️ 272 بار دیکھا گیا
اسلام آباد خودکش حملے کی منصوبہ بندی نور ولی محسود نے کی تھی، وفاقی وزیر عطا تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود نے 11 نومبر کو اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے 4 سہولت کاروں کی کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرز کے ساتھ افغانستان میں ہونے والی رابطہ کاری کی تفصیلات بیان کیں۔
تصاویر دکھاتے ہوئے انہوں نے ان کی شناخت خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد زالی اور شاہ منیر کے طور پر کی۔
یاد رہے کہ 11 نومبر کو ہونے والے اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے تھے، جب کہ حکومت نے چند روز بعد دعویٰ کیا تھا کہ ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور انٹیلی جنس بیورو ہاکستان (آئی بی) نے مشترکہ کارروائی میں واقعے کے 48 گھنٹوں کے اندر ان چاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللہ کے ذریعے اس حملے کی منصوبہ بندی کی، جن سے ساجد اللہ کی 2023، 2024 اور پھر اگست 2025 میں ملاقات ہوئی جب کہ داد اللہ اور ساجد اللہ ایک ایپ کے ذریعے رابطے میں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داد اللہ کی شناخت خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی کے طور پر کی، اور بتایا کہ وہ اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔
انہوں نے ساجد اللہ کا ویڈیو بیان بھی چلایا، جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے خودکش جیکٹ کا بندوبست کیا اور حملہ آور عثمان شنواری کو دھماکے کے مقام تک پہنچایا۔
تارڑ نے کہا کہ وہ نور ولی محسود کے کمانڈر داد اللہ کے ساتھ مل کر اس کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ان کا ہدف راولپنڈی یا اسلام آباد میں ایسی کارروائی کرنا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ساجد اللہ نے 2015 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان میں مختلف ٹی ٹی پی تربیتی کیمپوں میں ٹریننگ حاصل کی جب کہ 2024 میں پڑوسی ملک کے شہر جلال آباد کا بھی دورہ کیا۔
2024 کے دورے کے دوران، ساجد اللہ نے داد اللہ سے اس خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے ملاقات کی اور واپسی پر دو مزید افراد کو بھرتی کیا، جو زالی اور خان تھے۔
عطا تارڑ کے مطابق اگست 2025 میں ساجد اللہ اور زالی دونوں ایک ساتھ افغانستان گئے، انہوں نے پہلے شگال ضلع میں کالعدم ٹی ٹی پی کے شدت پسند عبداللہ جان عرف ابو حمزہ سے ملاقات کی، جہاں وہ رات بھر ٹھہرے، پھر کابل کے ارزان قیمت محلے میں داد اللہ سے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ داد اللہ نے انہیں نور ولی محسود کے احکامات پہنچائے کہ انہیں راولپنڈی یا اسلام آباد کے علاقوں میں خودکش حملہ کرنا ہے، پاکستان واپس آنے کے بعد، ساجد اللہ کی ملاقات شنواری سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبے ننگرہار کا رہائشی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 607 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9007 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4890 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4536 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3628 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C