پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ دارلحکومت پشاور کے تھانہ ارمڑ کی حدود میں شمشتو پولیس چوکی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ حملے کے دوران علاقے میں واقع ایک اسکول کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمشتو چوکی پر بارودی مواد کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زیشان زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور سیکیورٹی اقدامات شروع کر دیے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں اسکول کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے میں اسکول کے طلبہ یا عملے کے حوالے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کر دی ہے، جبکہ واقعے کی نوعیت اور حملہ آوروں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی کارروائی کے بعد شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C