اسلام آباد خودکش دھماکے کے بعد پنجاب و سندھ میں سکیورٹی انتہائی سخت
👁️ 176 بار دیکھا گیا
اسلام آباد خودکش دھماکے کے بعد پنجاب و سندھ میں سکیورٹی انتہائی سخت
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دارالحکومت میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ جی 11 کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پنجاب اور سندھ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے۔
پنجاب میں ہدایات
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی آوز، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو ہدایت دی ہے کہ صوبے کے حساس، اہم اور گنجان آباد علاقوں میں سکیورٹی بڑھائی جائے۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط اور فعال اقدامات کیے جا سکیں۔
سندھ میں الرٹ
اسلام آباد دھماکے کے بعد سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے صوبے بھر میں پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کے مطابق داخلی و خارجی پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر نگرانی اور چیکنگ مزید سخت کی جائے۔
سندھ میں اہم ایونٹس کی سکیورٹی پلانز کا از سرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ آئندہ دنوں اور مہینوں میں ہونے والے پروگرامز اور اجتماعات میں کسی بھی قسم کے خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C