اسلام آباد: شراب فیکٹری پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: شراب فیکٹری پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد پولیس نے سیکٹر جی تیرہ ون میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کی جعلی فیکٹری کو قبضے میں لے لیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول پولیس نے سیکٹر جی تیرہ ون میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کی جعلی فیکٹری پکڑی، فیکٹری سے انگلش اور مری بیروری کی جعلی شراب کی تیار شدہ 700 بوتلیں اور 500 لیٹر سے زائد الکوحل برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ شراب کی سینکڑوں خالی بوتلز، اسیٹکرز اور شراب کشید کرنے والے آلات بھی برآمد کئے گئے۔
تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے G-13 میں شراب کی جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کے جعلی شراب کی تیار شدہ 700 بوتلز اور 500 لیٹر سے زائد الکوحل ،بڑی تعداد میں شراب کی خالی بوتلز، سٹکرز اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کرلئے، ملزم گرفتار کر لیا۔#IslamabadPolice pic.twitter.com/7h8cHU51IL
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 23, 2020
پولیس کے مطابق کارروائی میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عامر گل کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، کارروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او ارشد علی بمعہ ٹیم اسحاق اے ایس آئی نے کی۔
پولیس نے چھاپے سے متعلق مزید بتایا کہ اس فیکٹری میں ملزم کامران عرف کامی بدنام زمانہ ملک برادران سے مل کر جعلی انگلش شراب بھی تیار کرتا تھا، ملزمان بڑی تعداد میں انگلش اور مری بیروری کی جعلی شراب جڑواں شہر اور گردونواح میں سپلائی کرتے تھے۔
وفاقی دارالحکومت پولیس کے مطابق شراب فروش ڈیلر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4660 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3495 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2494 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2252 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1938 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C