اسلام آباد پولیس نے”اقلیتی تحفظ یونٹ” تشکیل دیدیا
👁️ 88 بار دیکھا گیا
اسلام آباد پولیس نے”اقلیتی تحفظ یونٹ” تشکیل دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جڑانوالہ تشدد کے بعد اسلام آباد پولیس نے اقلیتی عبادت گاہوں اور برادریوں کے تحفظ کے لئے “اقلیتی تحفظ یونٹ” (ایم پی یو) تشکیل دیا ہے جو 70 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگا اور ایس ایس پی آپریشنز کی کمان میں کام کرے گا۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں پولیس نے کہا، ”اقلیتی تحفظ یونٹ’ میں ستر جوانوں (پولیس اہلکاروں) کو تعینات کیا گیا ہے۔ تمام فیلڈ افسران اپنے علاقوں میں واقع اقلیتوں کے رہائشی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے ذمہ دار ہوں گے۔
"مینارٹی پروٹیکشن یونٹ" میں 70 جوان تعینات کردیے گئے۔
تمام ڈی پی اوز اپنے علاقہ میں اقلیتی عبادتوں گاہوں اور آبادیوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔ ہر ڈویژن کی سطح پر اقلیتی کمیٹیوں سے رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔
مینارٹی پروٹیکشن یونٹ ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی فرائض سر…
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 17, 2023
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایکس (ٹوئیٹر) پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی پولیس دستہ ڈویژن کی سطح پر اقلیتوں کے ساتھ رابطوں کو مزید مستحکم کرے گی۔
یہ یونٹ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر تشدد کے ایک روز بعد قائم کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ہر قسم کے اجتماعات کے لیے سات روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جب کہ جڑانوالہ میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے۔
جڑانوالہ ٹاؤن انتظامیہ پہلے ہی شہر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C