اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا: مولانا فضل الرحمن
👁️ 159 بار دیکھا گیا
اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا: مولانا فضل الرحمن
پشاور (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے اور قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔
فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے ملین مارچ کے بعد اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر دیوالیہ کردیا اور خود در بدر بھیک مانگ رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ علماء کرام کی قربانیوں کی وجہ سے سامراجی قوتوں سے آزادی ملی، اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ملک بھر میں ملین مارچ میں عوام کی والہانہ شرکت حکمرانوں کے غیر اسلامی اقدامات پر عدم اعتماد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C