اسلام آباد کچہری حملہ: ’خودکُش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا،‘ طلال چوہدری
👁️ 333 بار دیکھا گیا
اسلام آباد کچہری حملہ: ’خودکُش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا،‘ طلال چوہدری
اسلام آباد/وانا (نمائندہ ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کچہری پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار افغانستان کا شہری تھا۔
بدھ کے روز ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خودکش بمبار نہ پاکستان کی مقامی زبان سمجھ سکتا تھا اور نہ ہی پاکستانی کرنسی نوٹ پہچان سکتا تھا۔
ان کے مطابق بمبار اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد مختلف موٹر سائیکلوں پر سفر کرتا رہا اور کرایہ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد کچہری دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے، جب بمبار کی موٹر سائیکل پولیس وین سے ٹکرا گئی۔
اسی طرح وانا میں کیڈٹ کالج پر پیر کے روز دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں مسلح حملہ آور کالج میں داخل ہو کر مورچہ بندی کر گئے۔ سکیورٹی دستوں نے انہیں گھیر لیا اور مجموعی جھڑپ 24 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس کے بعد تینوں عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
پاکستان نے ان حملوں میں بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ بھارت نے الزام کی تردید کر دی اور افغانستان نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں کہا کہ وانا اور اسلام آباد کے خودکش حملہ آور افغانستان سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ ممکن نہیں کہ پاکستان میں حملے کیے جائیں اور مذاکرات کی بات کی جائے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان نظریاتی اور آپریشنل طور پر ایک دوسرے کے ساتھی ہیں، جبکہ دوحہ معاہدے اور دیگر یقین دہانیوں پر افغانستان نے عمل نہیں کیا۔
پاکستان چاہتا تھا کہ افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے واضح فتویٰ جاری کریں، لیکن مذاکرات میں اتفاقِ رائے نہ ہو سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 432 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4531 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3755 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3627 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C