اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
👁️ 109 بار دیکھا گیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
کراچی (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر اسے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز کا سفر ختم ہوگیا، یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں ہوم ٹیم کو زیر کردیا، کنگز کے 162 رنز کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
ہیلز کے 41، ڈیلپورٹ کے 38 اور حسین طلعت کے 32 رنز نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جب کہ آخر میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آصف علی نے20 اور فہیم اشرف نے 17 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان اور عامر یامین نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
THE OYE HOYE MOMENT
KARACHI KINGS ARE KNOCKED OUT!
An eventful last over from @iamamirofficial but @AasifAli2018 took Islamabad United over the line with 3 balls to spare
Full scorecard ???? https://t.co/eNCXIuAbZD #IUvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #OyeHoyeMoments pic.twitter.com/pHFrRfZ8rD
— Cricingif (@_cricingif) March 14, 2019
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کنگز کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 52 رنز کا آغاز فراہم کیا، کولن منرو نے صرف 11 گیندوں پر برق رفتاری سے 32 رنز جوڑے، پہلی وکٹ گرنے کے بعد لینوگسٹن اور بابر اعظم نے 50 رنز کی شراکت داری قائم کرکے مجموعے کو 102 تک پہنچایا۔
دوسری وکٹ گرنے کے بعد اسلام آباد نے زبردست کم بیک کیا اورعمدہ بولنگ کی بدولت بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا، کنگز کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے سبب اسکور میں اضافے کی رفتار کم ہوگئی، عماد الیون مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 161 رنز ہی بنا سکی، بابر اعظم 42، لیونگسٹن 30، انگرم 23، ڈنک 12، افتخار احمد 1،عامر یامین 1، محمد عامر 3 اور عمر خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، کپتان عماد وسیم 13 اور عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نوجوان پیسر محمد موسیٰ نے 3 شکار کیے، فہیم اشرف نے 2، شاداب خان رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کا سفر آج ختم ہو جائے گا، رواں سیزن میں کراچی اور اسلام آباد اب تک دو بار آمنے سامنے آئیں جس میں دونوں بار کراچی کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C