اسلام آباد: سیکٹر آئی۔10 کے خودکش بمبار کا افغانستان میں تربیت لینے کا انکشاف
👁️ 22 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: سیکٹر آئی۔10 کے خودکش بمبار کا افغانستان میں تربیت لینے کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ماہ دارالحکومت اسلام آباد میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے خودکش حملہ آور نے دہشت گردی کرنے سے قبل افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی۔
ڈان اخبار کے مطابق 23 دسمبر کو دارالحکومت کے سیکٹر ٹین/4 میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کرنے والے قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ بمبار نے 2022 میں افغانستان میں عسکریت پسندی کی تربیت حاصل کی تھی، تربیت حاصل کرنے کے بعد وہ 2022 کے آخر میں افغانستان سے واپس آیا اور قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں قیام پذیر رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 23 دسمبر کو دارالحکومت پہنچنے سے قبل خودکش بمبار ہنگو سمیت مختلف مقامات پر منتقل ہوتا رہا جب کہ ہنگو میں وہ ایک سہولت کار کے پاس رہا جو اسے دھماکے والے روز صبح کے اوقات میں دارالحکومت کے پیر ودھائی بس ٹرمینل لے آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سہولت کار نے بمبار کو ٹیکسی میں سوار ہوتے دیکھا اور پھر وہ وہاں سے چلا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ حملہ آور کے پاس ایک بیگ تھا جس میں دھماکا خیز مواد موجود تھا، ذرائع نے مزید کہا کہ اب تک اس بات کا تعین نہیں ہوا کہ یہ بیگ اسے اسلام آباد میں ہی فراہم کیا گیا یا اس نے بیگ کے ساتھ ہی سفر کیا۔
ٹرمینل پر پہنچنے کے بعد خودکش حملہ آور نے موبائل فون پر کسی (مبینہ سہولت کار) سے بات کی، اس دوسرے شخص کا ٹھکانہ پیر ودھائی بس ٹرمینل کے قریب پتا چلا اور وہ گزشتہ کئی روز سے وہاں موجود تھا۔
خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کا وزن کا وزن 12 سے 14 کلو گرام تھا خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد کے ساتھ لگی پن ہٹا کر دھماکا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں کو وہ پن جائے وقوع سے ملی۔
انہوں نے بتایا کہ بمبار کی عمر 22 سال تھی جو ضلع خیبر کا رہنے والا تھا، اس نے ایک مدرسے میں تعلیم حاصل کی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خودکش حملہ آور کا ہدف کیا تھا، اس بات کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ خودکش دھماکے میں ٹیکسی ڈرائیور اور پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2245 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C