20/September/2026

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

👁️ 72 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

ہنگو(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ہنگو میں ٹل روڈ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی بھی مبینہ طور پر مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر آگ لگنے سے متاثر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں بعض سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ان کی تعداد کے بارے میں تاحال حتمی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں اضافی نفری پہنچا دی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا، جبکہ ممکنہ طور پر فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش بھی کی جا رہی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C