خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
👁️ 77 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
خاران(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع خاران میں لجے روڈ پر مسافر گاڑی کو مبینہ طور پر سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 مزدور زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک مزدور کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں، جبکہ دیگر 9 افراد بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مبینہ طور پر ایک مسلح گروپ کے عناصر ملوث ہوسکتے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور حملے میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کردی گئیں۔
مسافر گاڑی میں سوار مزدوروں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور حملے کے ذمہ دار عناصر کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5215 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C