اسلام آباد: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز، انکی اہلیہ امِ حسان کیخلاف دہشت گردی کے دو مقدمات درج
👁️ 147 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز، انکی اہلیہ امِ حسان کیخلاف دہشت گردی کے دو مقدمات درج
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ ام حسن کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف قوانین کی متعدد دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ڈان اخبار کے مطابق پولیس نے بدھ کو بتایا کہ دونوں مقدمات آبپارہ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے ہیں، پہلا مقدمہ کانسٹیبل جاوید انجم کی شکایت پر مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج کیا گیا۔
یہ مقدمہ مولانا عبدالعزیز کے لال مسجد میں اپنے خطبہ میں مسلح افواج پر تنقید کے بعد درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق لال مسجد کے سابق خطیب نے اپنے خود ساختہ مذہبی نظریات کی بنیاد پر فوج اور حکومت کو غلط قرار دیا، جس پر بعد میں انہوں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کیا اور دہشت گردی کو جائز قرار دے کر اس کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں نے فوج کے حوصلے پست کرنے اور اس کی صفوں میں بغاوت کو بھڑکانے کی کوشش کی، ان کا مقصد لوگوں اور قانون نافذ کرنے والوں میں خوف اور دہشت پھیلانا اور لوگوں، مذہبی عناصر اور قوتوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا تھا۔
جبکہ دوسرا مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) عبدالقیوم کی مدعیت میں مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسن انتظامیہ اور پولیس کو دھمکانے کی ویڈیو دیکھی ہے۔
اپنے مذہبی عقیدے کی بنیاد پر ام حسن نے کہا کہ کیپیٹل انتظامیہ کی اجازت کے باوجود وہ اسلام آباد میں کوئی بھی ثقافتی یا موسیقی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہیں دیں گی۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ انہوں نے غیر ضروری مداخلت کر کے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ماضی میں بھی ایسے پروگراموں میں خلل ڈالا تھا اور مستقبل میں بھی وہ ایسا ہی کریں گی، ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ام حسن نے کھلے عام اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس کلاشنکوف سمیت دیگر ہتھیار موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ
03/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C