22/April/2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر مل گئے

👁️ 118 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر مل گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر مل گئے

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان نے آج عالمی مالیاتی ادارے کے فوری قرض کے لائحہ عمل کے تحت ایک ارب 39 کروڑ ڈالر وصول کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔ اس بات کی تصدیق سٹیٹ بنک آف پاکستان نے آج اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے مستقبل میں غیر یقینی صورتحال رہنے کی توقع ہے، کورونا کی وجہ سے پاکستان کی مالی و ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضروریات میں اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے دیا جانے والا قرضہ گرتے ہوئے غیرملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالنے میں معاون ہوگا، اس سے پاکستان کو بجٹ کیلیے درکار فنانسنگ میں بھی مدد ملے گی جب کہ اس امداد سے کورونا کی وجہ سے ہونیوالے اضافی اخراجات کو پورا کیا جاسکے گا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے نئے قرضے کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ قرضہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلیے منظور کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کیلیے قرضہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت منظور کیا گیا، کورونا سے ہونیوالے معاشی نقصان کے باعث پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی ضرورت پوری کرنے کیلیے یہ قرضہ فراہم کیا گیا تاہم پاکستان کے لیے یہ قرضہ کوٹے کا 50 فیصد ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C