16/November/2026

بحرین: 64 شیعہ علما کو عمر قید کی سزا، شیخ عیسیٰ قاسم بھی شامل

👁️ 9 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بحرین: 64 شیعہ علما کو عمر قید کی سزا، شیخ عیسیٰ قاسم بھی شامل

بحرین: 64 شیعہ علما کو عمر قید کی سزا، شیخ عیسیٰ قاسم بھی شامل

منامہ (ڈیلی اردو): بحرین کی ہائی کرمنل کورٹ نے ایران کے پاسداران انقلاب سے مل کر ریاست کے خلاف سازش کے الزام میں 64 ملزمان کو عمر قید اور 5 کو 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم برڈ کے مطابق سزا پانے والے 60 ملزمان شیعہ علما تھے، جن میں بحرین کی شیعہ برادری کے روحانی رہنما شیخ عیسیٰ قاسم بھی شامل ہیں، جو 2018 سے ایران میں مقیم ہیں۔

 

استغاثہ کا الزام ہے کہ ملزمان نے ایران کے پاسداران انقلاب سے منسلک گروہ بنا کر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی اور مساجد و فلاحی اداروں کے ذریعے ایران کے سپریم لیڈر سے وفاداری کو فروغ دیا۔ بعض ملزمان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

 

برڈ نے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے مبینہ تشدد اور جبری اعترافات کے الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قانونی حقوق کا احترام کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C