اسپیشل برانچ کے افسران سے مل کر انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
👁️ 96 بار دیکھا گیا
اسپیشل برانچ کے افسران سے مل کر انسانی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار کرلیا، ملزم اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے لوگوں کو بنگلا دیش بھجواتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے، ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن سرکل نے کامیاب کارروائی کرکے ایک مفرور ملزم سلیمان کو گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سلیمان اسپیشل برانچ اہلکاروں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کا کام کرتا تھا، ملزم اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے جعل سازی کرکے لوگوں کو بنگلادیش بھجواتا تھا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کو ایئرپورٹ پر تعینات اسپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں کا مکمل تعاون حاصل تھا اور اسپیشل برانچ اہلکار انسانی اسمگلنگ میں سہولت کار کا کردار ادا کرتے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ سال 18 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مئی 2016 میں بھی لاہور میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے، دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے زائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8820 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4541 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2444 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2083 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1888 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C