27/October/2026

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں مسلح گروپوں کے انخلا کے لیے مشاورت کا فیصلہ، اے آر ڈی سی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں مسلح گروپوں کے انخلا کے لیے مشاورت کا فیصلہ، اے آر ڈی سی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں مسلح گروپوں کے انخلا کے لیے مشاورت کا فیصلہ، اے آر ڈی سی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پشاور(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے دہشتگردی سے متاثرہ 12 اضلاع میں امن کی بحالی کے لیے طالبان اور دیگر مسلح گروپوں کو علاقے چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں، جبکہ قبائلی روایات کے مطابق جرگوں اور مقامی عمائدین کے ذریعے رابطوں کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

کونسل کے چیئرمین اور سابق گورنر شوکت اللہ کے مطابق اے آر ڈی سی کے ارکان اپنے اپنے اضلاع میں مقامی عمائدین، قبائلی جرگوں اور شہریوں کی معاونت سے بات چیت کا آغاز کریں گے۔ ان رابطوں کا مقصد مسلح گروپوں کو غیر مشروط طور پر علاقے چھوڑنے پر آمادہ کرنا ہے۔

مشیر اطلاعات محمود جان بابر نے بتایا کہ ہر ضلع میں کونسل کے متعلقہ رکن کو اس عمل کی ذمہ داری دی جائے گی۔ مقامی سطح پر مشاورت اور رابطوں کے ذریعے کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اس منصوبے میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔ 17 اکتوبر کو 48 رکنی اے آر ڈی سی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ کونسل کے ذریعے مقامی نمائندوں کو امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل میں کردار دینے کا منصوبہ ہے۔

شوکت اللہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں متعلقہ اضلاع کی ترقیاتی ضروریات پر توجہ دی جائے گی، جبکہ پائیدار امن کے لیے قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے۔ تاہم مسلح گروپوں کے انخلا کے لیے ہونے والی مشاورت کے نتائج اور عملی اقدامات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C