افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد تنظیم ’القاعدہ‘ کا سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ کابل کے سفارتی علاقے وزیر اکبر خان میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈرون حملے میں ایمن الزواہری سمیت دس سے زائد افراد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایمن الظواہری کی ہلاکت سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے میں ہوئی ہے۔ یہ کاروائی اتوار کو کابل میں کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اکبر خان کے علاقے میں کئی سفارت خانے اور سینیئر سرکاری حکام کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کردی ہے۔
په کابل ښار د ډرون برید په اړه د اسلامي امارت د ویاند څرګندونيhttps://t.co/6hTyML1yXP pic.twitter.com/TpWYvvcT2v
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 1, 2022
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی عالمی اصولوں کے خلاف ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکہ کی سپیشل فورسز نے ایبٹ آباد میں 2 مئی2011 میں ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا تھا۔ اور اس کے بعد الظواہری نے دہشتگرد قرار دیے جانے والی تنظیم کی قیادت سنبھال لی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2840 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C