02/November/2026

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے

جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر منگل 3 نومبر کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جس کے دوران عام شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی اور تمام بازار و مارکیٹیں بند رہیں گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کرفیو کے دوران سرویکئی سے مولے خان سرائے، رغزئی، بروند اور سپنکئی تک جانے والے راستوں پر آمد و رفت بند رہے گی۔ اس کے علاوہ چگملائی، سپلاتوئی، شہور، مولے خان سرائے سے مدی جان تک کے راستے بھی شہریوں کے لیے بند ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف ہنگامی ضرورت کے تحت ضلعی پولیس افسر یا سکیورٹی فورسز کی سفارش پر پیشگی اجازت حاصل کرکے سفر کیا جا سکے گا۔ اجازت کے حصول کے لیے شناختی کارڈ یا گاڑی کے ضروری کاغذات جمع کرانا ہوں گے۔

پولیو ورکرز اور پولیو ٹیموں کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کے بعد نقل و حرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ پولیس، سکیورٹی اداروں، ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کی گاڑیوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی نظر آنے کی صورت میں اپنی گاڑی کم از کم 50 میٹر پہلے روک دیں اور ہدایات پر عمل کریں۔

اعلامیے کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مقررہ وقت کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سکیورٹی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C