ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
تہران( ڈیلی اردو) ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی پر مبینہ حملے کی اطلاعات بے بنیاد ثابت ہوگئیں، جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے ثبوت کے طور پر شیئر کی جانے والی ویڈیو بھی ایران کی نہیں بلکہ آرمینیا کی پارلیمنٹ میں ہونے والی لڑائی کی نکلی ہے۔
تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے یکم نومبر کو اپنے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا۔ سفارتخانے کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اس سے قبل سوشل میڈیا کے بعض اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ایک عمارت کے اندر متعدد افراد کو آپس میں لڑتے اور ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ تہران میں ایک تقریب کے دوران پاکستانی سفیر کو بعض افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تاہم بین الاقوامی فیکٹ چیک ادارے کی تحقیق کے مطابق یہ ویڈیو 29 اکتوبر 2026 کو آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی لڑائی کی ہے، جہاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی تھی۔ اس دوران بعض ارکان کے ایک دوسرے پر حملے اور پارلیمانی ایوان کے باہر راہداریوں تک جھگڑا پھیلنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔
تحقیق میں واضح کیا گیا کہ پرانی ویڈیو کو غلط مقام اور واقعے سے منسوب کرکے پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر کے طور پر پھیلایا گیا۔ سفیر کو اسپتال منتقل کیے جانے کے دعوے کی بھی کوئی معتبر تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے بھی پاکستانی سفارتخانے کی تردید کو رپورٹ کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی سفیر کی جانب سے اس معاملے پر اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کوئی الگ بیان سامنے آنے کی اطلاع نہیں ہے۔
عمران احمد صدیقی کو فروری 2026 میں ایران میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ بنگلہ دیش میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 7 افراد زخمی ہونے کا حوثیوں کا دعویٰ
02/November/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی، وائرل ویڈیو آرمینیا کی پارلیمنٹ کی لڑائی کی نکلی
02/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بنوں : علاقے بکا خیل مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک
02/November/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
پاکستان میں روزانہ تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
02/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
سبی : سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانہ تباہ
02/November/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26423 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15657 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11962 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9323 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7576 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5557 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C