افغانستان: داعش سے وابستہ 10 بھارتی دہشت گردوں نے ننگرہار میں ہتھیار ڈال دئیے
👁️ 73 بار دیکھا گیا
افغانستان: داعش سے وابستہ 10 بھارتی دہشت گردوں نے ننگرہار میں ہتھیار ڈال دئیے
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغانستان میں داعش سے وابستہ خواتین اور بچوں سمیت 10 بھارتی جنگجووں کے خاندان کے ارکان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ان میں بیشتر کا تعلق کیرالا سے ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں داعش کے جنگجو اور ان کے اہل خانہ کے ارکان بھی شامل تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پندرہ دنوں میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجووں اور ان کے کنبوں کے ارکان سمیت تقریبا 900 افراد نے افغان سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے جن میں 10 ہندوستانی بھی شامل ہیں۔
ہتھیار ڈالنے کے واقعات مشرقی صوبہ ننگرہار میں پیش آئے، جہاں افغانستان کی قومی سلامتی فورسز داعش کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں۔
کابل میں ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ آپریشن 12 نومبر کو شروع کیا گیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ ان 10 افراد کو کابل منتقل کردیا گیا ہے۔
افغانستان کی خفیہ ایجنسی، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی ایک خصوصی ٹیم، ہتھیار ڈالنے والے لوگوں کی تفصیلات جمع کررہی ہے۔
کابل میں ایک اہلکار نے شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہم ایک ایک کرکے ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ عمل ختم ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لوگوں نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ننگرہار میں بھارتی نژاد داعش کے متعدد جنگجو سرگرم ہیں تاہم چند ایک افغان اسپیشل فورسز کے فضائی حملوں اور کارروائیوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 2016 سے، کیرالا سے قریب ایک درجن افراد آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے افغانستان گئے تھے۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے اسلام قبول کیا تھا اور متعدد افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3477 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C