افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، جھڑپ میں 25 شدت پسند اور 5 اہلکار ہلاک
👁️ 336 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، جھڑپ میں 25 شدت پسند اور 5 اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں چار خود کش حملہ آوروں سمیت 25 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 اکتوبر کو شدت پسندوں کے دو بڑے گروپس نے ضلع کرم میں جنرل ایریا غاخی اور شمالی وزیرستان میں سپن وام میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جنھیں سکیورٹی فورسز نے روکا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دراندازی ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب استنبول میں پاکستان اور افغان وفود ترکی میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی یہ کوشش عبوری افغان حکومت کے ارادوں پر شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبوری افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ دوحہ معاہدے پر عمل کرے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت دراندازی سے متعلق پاکستانی فوج اور حکومت کے الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5308 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C