افغانستان: طالبان نے بغاوت کرنیوالے شیعہ ہزارہ کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو گولی مار کر ہلاک کردیا
👁️ 64 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان نے بغاوت کرنیوالے شیعہ ہزارہ کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو گولی مار کر ہلاک کردیا
کابل (ڈیلی اردو) طالبان نے اپنے پہلے شیعہ اقلیتی کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایران بارڈر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہوگئے تھے، سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے طالبان کے واحد کمانڈر اور رہنما مولوی مہدی مجاہد کو صوبے ہرات میں ایران کی سرحد کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔
مولوی مہدی کو کچھ سال قبل ہی طالبان نے اپنی تنظیم امارات اسلامی افغانستان میں بطور کمانڈر شامل کیا تھا اور وہ اقلیتی برادری سے طالبان میں شمولیت حاصل کرنے والے اب تک کے واحد کمانڈر تھے۔
شیعہ مکتبہ فکر اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مولوی مہدی کی شمولیت کو طالبان کی پالیسیوں میں تبدیلی اور اقلیتوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے سے تعبیر کیا گیا تھا۔
افغانستان میں حکومت کے قیام کے بعد طالبان نے مولوی مہدی کو ہزارہ کمیونیٹی کے اکثریتی صوبے کا کمانڈر انچیف مقرر کیا تھا تاہم ان کے اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھتے جارہے تھے۔
ہزارہ شیعہ کمانڈر مولوی مہدی اور طالبان کے درمیان اختلافات کی خبریں کافی دن سے زیر گردش تھیں اور آج طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے مولوی مہدی کی ایران فرار ہونے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس خبر پر مولوی مہدی کے ترجمان کا ردعمل لینے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C