افغانستان: قندھار میں افغان فوجی کی فائرنگ سے دو امریکی ہلاک، تین زخمی
👁️ 188 بار دیکھا گیا
افغانستان: قندھار میں افغان فوجی کی فائرنگ سے دو امریکی ہلاک، تین زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں افغان فوجی کی فائرنگ سے دو امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔ امریکی حکام نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے جبکہ ہلاک امریکی فوجیوں کا تعلق 82 ایئر بورن ڈویژن سے تھا۔
آپریشن ریزولوٹ سپورٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس سال افغانستان میں حملوں کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
ادھر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ 2020 تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ 4 اگست 2014 میں کابل کے نزدیک واقع فوجی اکیڈمی میں ایک افغان فوجی کی فائرنگ کے نتیجے میں امریکی فوج کے میجر جنرل ہیرلڈ گرین ہلاک ہو گئے تھے۔
افغانستان میں سال 2001 میں امریکی فوج کی آمد کے بعد ہلاک ہونے والے یہ سب سے سینیئر فوجی اہلکار تھے۔
4 نومبر 2018 کو کابل میں ہی افغان سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے امریکی فوجی اور سابق میئر برینٹ ٹیلر مارا گیا تھا۔ واضح رہے کہ برینٹ ٹیلر امریکی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے شہر کے میئر تھے اور افغانستان میں بطور نیشنل گارڈ رکن کی تعیناتی کے لیے میئر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4797 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2947 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2560 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C