افغانستان میں ٹی ٹی پی سے جنرل فیض حمید کی قیادت میں مذاکرات
👁️ 40 بار دیکھا گیا
افغانستان میں ٹی ٹی پی سے جنرل فیض حمید کی قیادت میں مذاکرات
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صحافیوں اور پاکستانی میڈیا کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قیادت میں پاکستانی وفد نے پیر کے روز کابل کا دورہ کیا اور مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے اس پیش رفت کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
دی ’ٹربیون‘ کے مطابق رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ پیش رفت افغان طالبان کی طرف سے ریاست پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین کسی قسم کی ڈیل کرنے کیلئے نئے دباؤ کا حصہ تھی۔ افغان صحافی بلال سروری نے ٹویٹ کیا کہ ’کور کمانڈر پشاور فیض حمید اپنے وفد کے ساتھ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کیلئے کابل پہنچے تھے۔‘
گروپ اراکین اور کابل میں سرکاری ذرائع نے وائس آف امریکہ کو حقانی نیٹ ورک کی ثالثی میں ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کیلئے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ فیض حمید کی کابل میں موجودگی کی تصدیق کی۔ الجزیرہ کے صحافی صدف چوہدری نے بھی جنرل فیض حمید کو کابل کے ایک نجی ہوٹل کی لابی میں دیکھا۔
یاد رہے کہ ماضی قریب میں بطور سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ایک ڈیل کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات بھی حالیہ مہینوں میں جاری ہیں۔ تاہم واضح طور پر ان مذاکرات کی تفصیلات تاحال میڈیا تک نہیں پہنچائی جا سکی ہیں۔
طالبان کے کابل کے اقتدار میں واپسی کے بعد سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال کے پہلے 5 ماہ میں ہی مختلف دہشتگرد حملوں میں 120 سے زائد پاکستانی سکیورٹی اہلکار اور افسران مارے جا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر کالعدم ٹی ٹی پی کی طرف سے ہی کئے گئے تھے۔
اپریل میں پاکستانی فورسز پر سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملوں کے جواب میں پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے مبینہ طور پر سرحد پار گولہ باری بھی کی۔ مذکورہ گولہ باری کے نتیجے میں متعدد سویلین اور بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جہاں بمباری کی گئی وہ آئی ڈی پیز کے لئے ہی قائم کئے گئے پناہ گزین کیمپ تھے۔ تاہم حکومت پاکستان کی طرف سے بھی عوامی طور پر ان حملوں کا اعتراف نہیں کیا گیا ہے۔
’ٹربیون‘ کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستانی انتباہ کے بعد طالبان حکومت سرحد پار دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھانے پر رضامند ہو گئی اور ابتدائی طور پر کچھ دہشت گردوں کو سرحدی علاقوں سے منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان ان گروہوں کے خلاف واضح کارروائی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ اسی دباؤ کی وجہ سے طالبان نے ایک بار پھر پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن معاہدے کیلئے ثالثی کا آغاز کیا ہے۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے سرحد پار سے دہشت گردانہ حملوں کے دوران بھی خیال کیا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کے خاندانوں کے افراد کو گھر واپس آنے کی اجازت بھی دی گئی اور ان کی بحالی کا کام پہلے سے ہی جاری تھا۔
مذاکرات ہی کے سلسلے میں دہشت گردوں کی رہائی کیلئے بھی حکومت کی طرف سے اقدامات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھی مقامی رہنماؤں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے کچھ گرفتار دہشت گردوں کو رہا کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایسے لوگ جو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے، ان کی واپسی دہشت گرد تنظیموں کے اندر مصالحت کرنے والے عناصر تک پہنچنے کیلئے دو جہتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور پاکستان ٹی ٹی پی، اس کے ساتھیوں اور کٹر عناصر کو تنہا کرنا چاہتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں پولیس چوکیوں پر ڈرون اور دستی بم حملے، سرچ آپریشن شروع
19/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
19/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26318 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15561 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11845 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9156 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7441 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5207 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C