افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا، شہزادہ ہیری کا انکشاف
👁️ 27 بار دیکھا گیا
افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا، شہزادہ ہیری کا انکشاف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں ڈیوٹی کے دوران 25 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا تھا۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ کی رواں ماہ جاری ہوگی، لیکن کتاب کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے جمعرات کے روز بازار میں آگیا۔ حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فوراً ہٹالی گئیں لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کیا تھا۔
ہیری نے کہا کہ انہوں نے بطور پائلٹ 6 فضائی مشن کیے جس میں انہوں نے 25 طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ’ایسا کرنے پر انہیں فخر نہیں ہے لیکن اس پر مجھے کوئی ندامت بھی نہیں۔‘
انہوں نے بطور پائلٹ مشن کے دوران اپنے اہداف کو ایسے نشانا بنایا جیسے شطرنج کے کھیل میں مہرے گراتے ہیں۔
غیر ملکی نشریاتی ادارہ الجزیرہ کے مطابق ہیری نے برطانوی آرمی میں 10 سال تک خدمات انجام دیں۔
تاہم اس سے قبل شہزادہ ہیری نے کھلے عام کبھی واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کتنے طالبان کو ہلاک کیا تھا۔
Prince Harry has acknowledged killing 25 people in Afghanistan during his military service, according to the British media.
????: https://t.co/B4KXkDk0De pic.twitter.com/h2sx2xgJTv
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 5, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے دو گھنٹے کی اپنی ڈیوٹی کے دوران جو کچھ کیا وہ سب کچھ ریکارڈ کیا تھا۔
انہوں نے اپنے اس عمل کی وجہ امریکا میں 9/11 کو کیے گئے حملے اور متاثرہ خاندانوں کے افراد سے ملاقات کے ان مِٹ نقوش کو قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جو اس واقعے کے ذمہ داران اور ہمدر ہیں وہ انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور افغانستان میں ان کے خلاف لڑنا میرے لیے اُس جرم کا انتقام تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق شہزادہ ہیری کے ملٹری سروس میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنی سیکیورٹی سے متعلق تشویش کا بھی اظہار کیا۔
تاہم ہیری کی جانب سے بطور پائلٹ ہلاکتوں کی تعداد کا انکشاف کرنے کے بعد ان کی سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی کے 20 سال کے قبضے کے بعد اگست 2021 میں امریکی افواج نے انخلا کرنے کا اعلان کرلیا تھا اس دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تک افغان شہری شامل ہیں۔
10 جنوری 2023 کو جاری ہونے والی پہلے سے متنازعہ کتاب میں ہیری نے پہلی بار ان طالبان جنگجوؤں کی تعداد کے بارے میں بات کی ہے جو انہوں نے اپنی سروس کے دوران مارے تھے۔
خیال رہے اس سے قبل انہوں نے اپنی نئی کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ 2019 میں ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان پر جسمانی حملہ کرتے ہوئے گریبان پکڑا اور انہیں فرش پر گرا دیا تھا۔
یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب شہزازہ ولیم نے ہیری کی بیوی میگھن مارکل کو ’پیچیدہ اور بدتمیز‘ قرار دیا جس کے بعد انہوں نے ہیری فرش پر گرایا۔
ہیری کی کتاب میں دونوں بھائیوں کے درمیان حالیہ تنازع کا انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے والد شہزادہ چارلس اپنی والدہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے گزشتہ برس ستمبر میں 96 سال کی عمر میں انتقال کے بعد رواں سال مئی میں تاجپوشی کی تیاری کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ہیری اور ان کی اہلیہ 41 سالہ میگھن مارکن نے نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری میں برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ ہونے والے تجربات کا ذکر کیا تھا اور ساتھ ہی مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبردار ہوکر عام افراد کی طرح زندگی گزارنے کے لیے امریکا منتقل ہونے کی بھی وجوہات بتائی تھیں۔
ڈاکیو منٹری میں اس جوڑے کے شاہی خاندان، میڈیا اور عوام سے مشکل تعلق کی بات ہوئی تھی۔
شہزادہ ہیری ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ادارہ نہیں بلکہ ایک خاندان چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کو واپس لانا چاہتے ہیں۔
شہزادہ ہیری کا برطانیہ کے ’آئی ٹی وی‘ چینل کے ساتھ انٹرویو رواں ہفتے نشر ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C