24/October/2026

بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان

بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان

بنوں/شمالی وزیرستان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملوں کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں واقع علاقے مزنگہ میں نامعلوم ڈرون کے مبینہ حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم ان کی شناخت اور حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گاؤں درپہ خیل میں بھی آدھی رات کے وقت نامعلوم ڈرون کے مبینہ حملے کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون نے انجینئر مطیع اللہ خان کے گھر کو نشانہ بنایا، جس سے مکان کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب شمالی وزیرستان میں ضلعی سطح پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C