افغانستان: کابل میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر فائرنگ، طالبان اہلکار ہلاک، کانٹریکٹر زخمی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر فائرنگ، طالبان اہلکار ہلاک، کانٹریکٹر زخمی
کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز) اففانستان کے دارالحکومت کابل میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔ واقعے میں اقوامِ متحدہ کا سیکیورٹی پر مامور کانٹریکٹر بھی زخمی ہوا ہے۔
افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے مشن (یو این اے ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں طالبان کا ہی ایک سیکیورٹی اہلکار ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کے کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص بھی سیکیورٹی گارڈ تھا جو اقوامِ متحدہ کے لیے بطور کانٹریکٹر خدمات انجام دے رہا تھا۔ تاہم واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں طالبان سیکیورٹی گارڈ ہلاک اور اقوامِ متحدہ کا ایک کانٹریکٹر زخمی ہوا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مشن کے مطابق واقعے کے بعد طالبان حکام نے کمپاؤنڈ کے باہر نقل و حرکت روک دی تھی۔
کمپاؤنڈ میں اقوامِ متحدہ کی متعدد ایجنسیوں کے دفاتر، فنڈز، پروگرامز اور اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی عملے کے ارکان کے لیے رہائش ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 251 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 467 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4848 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3719 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3592 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2329 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C