افغانستان: کابل کے علاقے دشتِ برچی میں منی بس میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک و زخمی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل کے علاقے دشتِ برچی میں منی بس میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک و زخمی
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے تصدیق کی ہے کہ کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔
ملک کے دارالحکومت میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں جانی نقصان کی تصدیق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کی ہے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکہ کابل کے مغربی علاقے دشتِ برچی میں ہوا ہے۔
کابل کے اس مغربی علاقے میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہلِ تشیع افراد کی اکثریت آباد ہے۔
کابل میں جنگ سے متاثرہ غریب لوگوں کو امداد فراہم کرنے والے ایک بین الاقوامی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ ایک منی بس کے نیچے مقناطیس سے چپکنے والا بم نصب کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں اس تنظیم کا کہنا تھا کہ اس کے طبی مرکز میں آٹھ زخمی افراد کو لایا گیا جن میں تین خواتین شامل تھیں۔ ان زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
اس دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی بھی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی۔
البتہ بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کی افغانستان میں شاخ کو اس کا ذمے دار سمجھا جا رہا ہے۔ افغانستان میں متحرک شدت پسند تنظیم کو داعش خراسان کا نام دیا جاتا ہے۔
حالیہ عرصے میں افغانستان بھر میں اہلِ تشیع برادری پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری داعش خراسان تسلیم کرتی رہی ہے۔ ان میں دہشتِ برچی میں ہونے والی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
کابل میں دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ملک میں 2021 سے برسرِ اقتدار طالبان نے 14 اگست کو امریکہ اور بین الاقوامی افواج کے خلاف ’یومِ فتح‘ منانے اور عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
طالبان لگ بھگ 20 برس بعد 15 اگست 2021 کو کابل میں ایک بار پھر اس وقت برسرِ اقتدار آئے تھے جب اس کو امریکہ کی حمایت سے افغانستان میں قائم اشرف غنی کی حکومت کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا اور امریکہ کے ساتھ ساتھ اس کے اتحادی ممالک کی افواج دو دہائیوں تک جنگ لڑنے کے بعد ملک سے انخلا کر رہی تھیں۔
طالبان کے اقتدار تک پہنچنے کے بعد گزشتہ تین برس میں انہیں کسی بھی قسم کی بڑی مسلح مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔
امریکہ اور اقوامِ متحدہ متنبہ کرتے رہے ہیں کہ افغانستان کی داعش خراسان کی جانب سے خطے میں بڑی دہشت گردی کا اندیشہ موجود تھے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دو دن قبل ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دعوے بے بنیاد اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کے انسدادِ دہشت گردی آپریشن نے داعش کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا ہے۔
ان کے بقول طالبان کی حکومت کی گرفت افغانستان کے تمام علاقوں سے مضبوطی کے ساتھ برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8980 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4855 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3601 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2580 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C