افغان دارالحکومت کابل میں چائنا ہوٹل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
👁️ 25 بار دیکھا گیا
افغان دارالحکومت کابل میں چائنا ہوٹل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) افغان دارالحکومت کے ایک ہوٹل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے ہیں۔ چین کی کاروباری شخصیات زیادہ تر اسی ہوٹل میں قیام پذیر ہوتی ہیں۔
دارالحکومت کابل میں ایک اطالوی این جی او کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے، ”ابھی تک ہمارے پاس اکیس زخمی لائے گئے ہیں اور ان میں تین افراد پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے‘‘۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے دوران دو غیر ملکیوں نے ہوٹل کی عمارت سے چھلانگیں لگا دی تھیں اور وہ اس کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق انہوں نے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں جبکہ ہوٹل کی عمارت سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
کابل پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”آج ڈھائی بجے کابل کے علاقے شہر نو میں شرپسندوں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔ ہوٹل میں عام لوگ رہائش پذیر تھے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلئیرنس آپریشن شروع کر دیا ہے‘‘۔
کابل پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کے کچھ ہی دیر بعد ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے، ” کابل میں ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہوٹل میں موجود مہمان محفوظ ہیں اور کسی غیرملکی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، ماسوائے ان دو غیرملکی شہریوں کے، جنہوں نے چھت سے چھلانگ لگائی تھی‘‘۔
کابل پولیس کے سربراہ کے مطابق یہ حملہ کئی گھنٹے جاری رہا اور آخر کار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں موجود داعش متعدد حملے کر چکی ہے۔
حال ہی میں کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ طالبان داعش کو ایک چھوٹا خطرہ قرار دیتے ہیں لیکن مبصرین کے مطابق اس وقت طالبان کے لیے سب سے بڑا خطرہ داعش ہی ہے اور وہ اس کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3512 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C