افغان طالبان نے ’مسجد کے میدان‘ میں مبینہ مجرم کو سرعام گولی مار کر ہلاک کردیا
👁️ 118 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے ’مسجد کے میدان‘ میں مبینہ مجرم کو سرعام گولی مار کر ہلاک کردیا
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) افغان طالبان کی جانب سے سزائے موت کے ایک مجرم کو ایک مسجد کے میدان میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اگست2021 میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد یہ دوسری سرعام موت کی سزا ہے۔
لغمان ولایت کې پر یوه قاتل د قصاص الهي حکم تطبیق شو
نن سه شنبه (۱۴۴۴/۱۲/۲ ھ.ق نېټه) د لغمان ولايت مقام تر څنګ عیدګاه مسجد کې پر یوه قاتل د قصاص الهي حکم تطبیق شو.
د اجمل په نوم دغه قاتل د نسيم زوی د کابل ولایت د ګلدرې ولسوالۍ فعلي اوسېدونکی و.
په دوو مرحلو کې دا قتلونه تر سره… pic.twitter.com/XqAU9nz4Wd
— سید جمال آغا (@syedjamal_agha) June 20, 2023
صوبائی انفارمیشن افسران کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”مجرم کو صوبہ لغمان کے مرکزی سلطان غازی بابا قصبے میں سرعام موت کی سزا دی گئی تاکہ اسے دیکھ کر دوسرے بھی سبق حاصل کر سکیں۔‘‘
اگرچہ سن 1996 سے 2001 تک طالبان کے پہلے دور حکومت میں سرعام پھانسیاں عام تھیں لیکن اب اقتدار میں واپسی کے بعد یہ دوسری سرعام موت کی سزا تھی۔ اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں صوبہ فرح میں ایک مجرم کو سرعام پھانسی دی گئی تھی۔
دوسری جانب چوری، زنا اور شراب نوشی سمیت دیگر جرائم کے لیے باقاعدہ سرعام کوڑے مارے جانے کی سزائیں اب بھی تواتر سے دی جا رہی ہیں۔
حکام نے مجرم کا نام ‘اجمل ولد نسیم‘ بتایا اور مزید کہا کہ اس نے پانچ افراد کو قتل کیا تھا۔ صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ تقریباً دو ہزار افراد نے موت کی سزا کو دیکھا۔
طالبان حکام کے مطابق، جس وقت سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، اس وقت مجرم کے رشتہ دار بھی وہاں موجود تھے اور یہ کہ مجرم کو سزا شرعی قوانین کے عین مطابق دی گئی ہے۔
افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے گزشتہ سال ججوں کو حکم دیا تھا کہ وہ شریعت کے تمام پہلوؤں کو مکمل طور پر نافذ کریں، بشمول قصاص سزا کے، جو ”آنکھ کے بدلے آنکھ‘‘ کے مترادف ہے۔
منگل کو سزائے موت کے ایک عینی شاہد کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ” مقتول کے خاندان نے مجرم کو معاف نہیں کیا تو اس کے بعد ہی اسے قصاص کے تحت سزائے موت دی گئی ہے۔‘‘ اس عینی شاہد کا مزید کہنا تھا، ”اسے گولی ماری گئی اور اگر میں غلط نہیں ہوں تو اسے چھ گولیاں ماری گئیں۔ بعدازاں اسے ایمبولینس میں لے جایا گیا۔‘‘
انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسی سزاوں کی سخت مخالف کرتی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سرعام سزائیں دے کر طالبان لوگوں میں اپنا خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C