افغان طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی معاونت ترک کریں، پاکستانی فوج
👁️ 259 بار دیکھا گیا
افغان طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی معاونت ترک کریں، پاکستانی فوج
راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستانی فوجی ترجمان کے مطابق غیر ریاستی عناصر کو پناہ دے کر افغان حکومت پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان طالبان کے ساتھ قیام امن کے لیے معاہدے میں تیسرے فریق کی شمولیت پر تیار ہے۔
پاکستانی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گرد گروہوں کی سہولت کاری بند کرے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسنز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں القاعدہ، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مراکز موجود ہیں، جنہیں وہاں سے اسلحہ اور مالی مدد ملتی ہے اور یہ پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی کی صحافیوں کے ساتھ یہ ملاقات 25 نومبر کو ہوئی تھی تاہم اس کی تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔
جنرل چوہدری کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو سرحد پار سے دہشت گردی کے ایسے ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دوحہ مذاکرات میں افغان طالبان نے عالمی برادری کو یقین دلایا تھا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، مگر اس وعدے پر تاحال عمل نہیں ہوا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان حکومت ایک قابلِ تصدیق میکانزم کے تحت معاہدہ کرے، اور اگر اس سلسلے میں کسی تیسرے فریق کی ضرورت پڑے تو پاکستان کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے کیونکہ طالبان اس وقت ایسے غیر ریاستی عناصر کو پناہ دے رہے ہیں، جو مختلف ممالک کے لیے خطرہ ہیں۔
خیال رہے کہ افغان طالبان پاکستان حکومت کے ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔ کابل حکومت اسلام آباد کے ساتھ اپنے مذاکرات کی ناکامی کو پاکستانی مذاکرات کاروں کے 'ناقابل عمل‘ مطالبات کو ٹھہراتی ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں رکاوٹیں ہمارے سکیورٹی مفادات اور عوام کی جان و مال کے تحفظ سے جڑی ہوئی ہیں، خونریزی اورتجارت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
افغان مہاجرین کی باعزت واپسی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ 2024 میں 366,704 افراد اور 2025 میں اب تک 971,604 افراد واپس بھیجے جا چکے ہیں، جن میں سے صرف رواں ماہ 239,574 افغان وطن لوٹے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر 67,023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 12,857 اور بلوچستان میں 53,309 کارروائیاں کی گئیں۔ ان کے مطابق اس سال 1,873 دہشت گرد مارے گئے، جن میں 136 افغان شہری بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C