افغان طالبان پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں کو روکیں، انتونیو گوتریس
👁️ 26 بار دیکھا گیا
افغان طالبان پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گرد گروپوں کو روکیں، انتونیو گوتریس
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کے روز ایک نیوز کانفرنس میں افغانستان اور پاکستان کے بارے میں سوالات کے جواب دیے۔ پاکستان پر ٹی ٹی پی کے حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ عالمی برادری کا افغانستان سے ایک واضح مطالبہ ہے کہ وہ ان دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کو روکیں جو افغانستان کے پڑوسی ممالک خاص طور پر پاکستان کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طالبان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ایسی کسی بھی قسم کی دہشت گردا سرگرمی کی اجازت نہ دیں جس کا اثر پاکستان اور خطے کے کسی دوسرے ملک پر ہو۔
سیکرٹری جنرل گوتریس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی حمایت کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔ میں سیلاب آنے کے فوراً بعد پاکستان گیا تھا۔
میں نے وہاں دیکھا کہ میرے اپنے ملک کے رقبے سےتین گنا سے زیادہ علاقہ سیلاب کا شکار ہے۔ فصلوں، جانوروں، گھروں اور زندگیوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
سندھ اور بلوچستان کی آبادی کو تباہ کن صور ت حال کا سامنا ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ عالمی برادری کی ایک بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی مدد کرے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں اس ملک کا کردار بہت ہی کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کی یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ 9 جنوری کو پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے عالمی برادری سے طالبان کے وعدوں کے حوالے سے کہا کہ طالبان کو اقتدار کے ڈھانچے میں ملک کے مختلف نسلی گروہوں کو شامل کرنے میں پیش رفت کرنی چاہیے اور تمام نسلی گروہوں کو نمائندگی دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ضروری ہے کہ طالبان خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کریں، خواتین کو کام کرنے کا حق اور لڑکیوں کو ہر سطح پر تعلیم حاصل کرنے کا حق دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C