افغان مہاجرین کو فی الحال واپس بھیجنا ممکن نہیں، یورپی یونین
👁️ 146 بار دیکھا گیا
افغان مہاجرین کو فی الحال واپس بھیجنا ممکن نہیں، یورپی یونین
برسلز (ڈیلی اردو/اے پی/ڈوئچے ویلے) یورپی یونین نے کہا ہے کہ افغانستان میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد ان کے ملک ہی میں یقینی بنائے جائے گی۔ یونین نے افغانستان کو ایک غیر محفوظ ملک بھی قرار دے دیا۔
یورپی یونین کی داخلہ امور کی کمشنر اِلوا ژوہانسن نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ افغانستان کے حالیہ حالات کے تناظر میں سرِدست یہ ممکن نہیں کہ وہاں کے مہاجرین کو واپس بھیجا جائے کیونکہ یہ ملک فی الحال محفوظ نہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو مدد فراہم کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
افغانستان کے اندر بے گھر افراد کی مدد
امریکی اور دوسری غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد طالبان نے اب پوری طرح دارالحکومت کابل پر اپنا تسلط قائم کر دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر لوگوں کو اپنی جانیں بچانے کے لیے بے گھری کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اس تناظر میں یورپی یونین کی داخلہ امور کی کمشنر ژوہانسن کا کہنا ہے کہ ایسے بے گھر افراد کی افغانستان ہی میں مناسب مدد کی جائے تا کہ وہ دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے تا کہ وہ ملک افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کر سکیں۔
یورپ سے افغان مہاجرین کی واپسی درست نہیں
یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کی ویڈیو کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اِلوا ژوہانسن کا کہنا تھا کہ بیرونی سرحدوں پر کھڑے مدد کے منتظر افراد کو مزید انتظار مت کرائیں اور ان کی مدد سے ان کے خطرات کو کم کرنا اسی صورت میں ممکن ہے کہ انہیں یونین کی ریاستوں میں دوبارہ آباد کرنے کا موقع دیا جائے۔
یہ امر اہم ہے کہ یورپی ریاستوں میں پناہ لینے کی سب سے زیادہ درخواستیں مشرقِ وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام کے بے گھر افراد کی ہیں اور اس کے بعد افغانستان دوسرا ملک ہے، جس کے مہاجرین نے سیاسی پناہ یا بین الاقوامی تحفظ کے حصول کی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔ سن 2015 کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ ستر ہزار افغان شہریوں نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
پناہ کے متلاشی افغان مہاجرین کی درخواستوں میں اضافہ
رواں برس فروری کے بعد سے افغان مہاجرین کی سیاسی پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکی صدر جو بائیڈن نے عدم استحکام کے شکار ملک افغانستان سے رواں برس گیارہ ستمبر تک اپنے سارے فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر کے اعلان کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بھی اپنی رکن ریاستوں کے فوجیوں کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ مئی میں پونے پانچ ہزار کے قریب درخواستیں افغان مہاجرین کی جانب سے جمع کرائی گئی اور اس کا قوی امکان ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے نصف سے زیادہ کو سیاسی پناہ دے دی جائے گی۔
ڈی پورٹیشن سینٹر کی تجویز
آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نیہمیر نے تجویز کیا کہ افغانستان کے ہمسایہ ملکوں میں واپس بھیجے جانے والے افغان مہاجرین کے ڈیپورٹیشن سینٹرز تعمیر کرائے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کی حکمرانی کو بحال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ متشدد اور مجرمانہ رویے کے حامل مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا جائے۔ نیہمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ یونین کی ریاستوں کا مشترکہ مقصد بھی ہے کہ مہاجرین کو ان کے اپنے علاقوں تک محدود رکھا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3400 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C