اقوام متحدہ نے شام کے صدر احمد الشرع پر عائد پابندیوں کو ختم کر دیا
👁️ 235 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ نے شام کے صدر احمد الشرع پر عائد پابندیوں کو ختم کر دیا
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جمعرات کے روز شام کے صدر احمد الشرع پر عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کر دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت ہوا ہے، جب چند روز کے اندر ہی وہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے جمعرات کے روز کی ووٹنگ کے بعد کہا کہ “کونسل ایک مضبوط سیاسی سگنل بھیج رہی ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتی ہے کہ جب سے اسد اور ان کے ساتھیوں کا تختہ الٹا گیا ہے، شام ایک نئے دور میں ہے۔”
امریکہ کی طرف سے تیار کردہ اس قرارداد میں شام کے وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 14 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین نے حصہ نہیں لیا۔
امریکہ نے سب سے پہلے مئی میں پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لیے زور دیتا رہا ہے۔
الشرع آئندہ پیر کے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے ہیں۔ سن 1946 میں اس عرب ملک کی آزادی کے بعد وہ ایسا کرنے والے شام کے پہلے صدر ہوں گے۔
ان پر پہلے پابندیاں کیوں عائد کی گئی تھیں؟
شام کے صدر احمد الشرع اور وزیر داخلہ انس، دونوں رہنماؤں کے پہلے دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط تھے، جس کی وجہ سے انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
شام میں 13 سال کی خانہ جنگی کے بعد سابق صدر بشار الاسد کو دسمبر میں اس وقت معزول کر دیا گیا تھا، جب اسلام پسند ہیئت تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کی قیادت میں فورسز نے تیز رفتار کارروائی میں دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔
ایچ ٹی ایس، جسے پہلے نصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا، 2014 سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ گروپ شام میں القاعدہ کا ونگ تھا، جس نے 2016 میں اس سے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔
سفارت کاروں نے کیا ردعمل ظاہر کیا؟
شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے امریکہ اور "دوستانہ ممالک" کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “ایک بار پھر، اور آخری بار نہیں، شام کی سفارت کاری اپنی فعال موجودگی اور مستحکم قدموں کے ساتھ پیشرفت حاصل کرنے کی اپنی صلاحیت کی تصدیق کرتی ہے۔”
برطانیہ، روس، فرانس اور پاکستان کے نمائندوں نے اسے شام کی اقتصادی بحالی اور سیاسی منتقلی کی حمایت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
اس دوران چین کے سفیر فو کانگ نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے “تمام ممبران کے خیالات پر پوری طرح سے توجہ نہیں دی اور کونسل کے ارکان کے درمیان بہت زیادہ اختلافات ہونے پر بھی کونسل کو کارروائی کرنے پر مجبور کیا۔”
چین طویل عرصے سے شام میں ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ کے ساتھ اپنے تحفظات کے بارے میں آواز اٹھاتا رہا ہے، جو چین اور وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایغور جنگجوؤں کو اپنے ارکان میں شمار کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C