31/October/2026

شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان

شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان

شمالی وزیرستان / لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے شورش زدہ دو اضلاع شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں حرمز میں گزشتہ شب کواڈ کاپٹروں کے ذریعے تقریباً چھ حملے کیے گئے۔ ان حملوں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا، تاہم علاقے میں کسی جانی نقصان کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ مقامی رہائشیوں نے مزید شہری ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب لکی مروت میں بھی ایک رہائشی مکان کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ہے، جس کے نتیجے میں یاسین نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ دونوں واقعات میں استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹروں، حملوں کے محرکات اور ذمہ داروں کے بارے میں سرکاری سطح پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو بالائی جنوبی وزیرستان کے علاقے بروند میں بھی ایک مبینہ کواڈ کاپٹر حملے میں دو شہری زخمی ہوئے تھے۔ خطے میں ایسے واقعات کے باعث شہری آبادیوں کی سلامتی اور رہائشی علاقوں کو لاحق خطرات پر تشویش پائی جاتی ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C