لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
👁️ 46 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
لکی مروت(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کواڈ کاپٹر حملوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں چار مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آپریشن میں ایسے عناصر کو نشانہ بنایا گیا جن کے مبینہ طور پر ڈرون نما کواڈ کاپٹروں کے ذریعے کیے جانے والے حملوں سے روابط تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور برآمد کیے گئے اسلحے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ حکام کی جانب سے بھی کارروائی کے مقام اور دیگر تفصیلات کی باضابطہ وضاحت سامنے آنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لکی مروت کے علاقے شاہباز خیل میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس اہلکار ممتاز کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا، جو بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تاجہ زئی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے اس حملے میں ملوث دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات تشویشناک، گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: وزیراعظم
31/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
31/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
دوحہ میں ایرانی وفد کی موجودگی کی تصدیق، امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، عباس عراقچی
31/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت
31/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان
31/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
اورکزئی : پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
31/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26413 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15650 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11953 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9316 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7570 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5548 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C