القاعدہ سربراہ کو پناہ دے کر طالبان نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی، امریکا
👁️ 24 بار دیکھا گیا
القاعدہ سربراہ کو پناہ دے کر طالبان نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو پناہ دے کر دوحہ معاہدے کی کھلے طریقے سے خلاف وزری کی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ القاعدہ کے سربراہ اور اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ایمن الظواہری افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں جو مسلح گروہ کے لیے 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد بہت بڑا دھچکا ہے۔
انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی جانب سے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی ناکامی کے باوجود ہم افغان عوام کی انسانی امداد اور ان کے انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
دوسری جانب طالبان نے آج اعتراف کیا کہ امریکا نے ڈرون حملہ کیا تھا لیکن ہلاکتوں کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کا نام لیا جن کو امریکا پر 9/11 حملوں کا اہم منصوبہ ساز سمجھا جاتا تھا۔
وزارت داخلہ نے ڈرون حملے کی خبروں کی تردید کی تھی لیکن طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو کہا کہ ایسا اس لیے کہا گیا کیونکہ ڈرون حملے کی تحقیقات جاری تھیں۔
افغان شہری القاعدہ سربراہ کی موت پر حیران
دوسری جانب، افغانستان کے شہریوں نے القاعدہ کے سربراہ کے امریکی ڈرون حملے میں قتل پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو اس بات کا یقین ہی نہیں کہ ایمن الظواہری ان کے آس پاس چھپا ہوا تھا۔
اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے افغانستان کے دارالحکومت کے شہری 66 سالہ فہیم شاہ نے کہا کہ یہ محض ایک پروپیگنڈہ ہے۔
ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے کہا کہ 71 سالہ ایمن الظواہری شیر پور محلے میں ایک تین منزلہ عمارت کی بالکونی میں تھا تو اسی دوران اتوار کو صبح کے فوراً بعد اسے دو ہیل فائر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
شہری فہیم شاہ نے کہا کہ ماضی میں ہمیں ایسا پروپیگنڈہ سننے کو ملا تھا مگر کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی تھی، درحقیقت میں نہیں سمجھتا کہ القاعدہ سربراہ کو یہاں قتل کیا گیا ہے۔
کابل کے ایک اور شہری عبدالکبیر نے کہا کہ اس نے اتوار کی صبح حملے کی آواز سنی لیکن پھر بھی انہوں نے امریکا سے یہ ثابت کرنے کا مطالبہ کیا کہ کس کو مارا گیا ہے۔
کبیر نے کہا کہ انہیں (امریکا) کو لوگوں اور دنیا کو دکھانا چاہیے کہ ہم نے اس آدمی کو مارا تھا اور یہ ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ انہوں نے کسی اور کو مارا اور اعلان کیا کہ یہ القاعدہ کا سربراہ ہے، مگر اور بھی بہت سے مقامات ہیں جہاں وہ چھپ سکتا ہے جیسا کہ پاکستان میں یا عراق میں چھپ سکتا ہے۔
اس حملے سے واشنگٹن اور طالبان کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے جیسا کہ طالبان نے معاہدے کے تحت افغانستان کو عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ بننے سے روکنے کا وعدہ کیا تھا، جس کی وجہ سے گزشتہ سال امریکی فوج کا وہاں سے انخلا ہوا تھا۔
یونیورسٹی کے طالب علم محمد بلال کا خیال تھا کہ ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک دہشت گرد گروپ ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ اپنے لیڈر کو افغانستان بھیجیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب طالبان کا سابقہ افغان فورسز کے ساتھ تنازع تھا تو اس وقت طالبان سمیت زیادہ تر گروپس کے رہنما یا تو پاکستان میں یا متحدہ عرب امارات میں رہتے تھے۔
تاہم، کابل کی گھریلو خاتون خانہ فریشتہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ ایمن الظواہری کے قتل کے بارے میں جان کر حیران رہ گئی ہیں۔
خاتون نے کہا کہ یہ جان کر بہت تکلیف ہوئی کہ وہ یہاں رہ رہا تھا۔
ایک دکاندار نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دہشت گرد گروہ ہماری سرزمین میں داخل ہو سکتا ہے، اس سے استعمال کر سکتا ہے اور آسانی سے نکل سکتا ہے، ہمارے پاس اچھی حکومت نہیں ہے اور ہم اپنی، اپنی مٹی اور اپنی املاک کی حفاظت کرنے سے قاصر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C