الوية الوعد الحق تنظیم کا متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کا دعویٰ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
الوية الوعد الحق تنظیم کا متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کا دعویٰ
(ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کو اس نے مزید تین ڈرون طیاروں کا راستہ روکا ہے جو اس کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امارات کی سرزمین پر یہ چوتھا حملہ سمجھا جا رہا ہے۔
حالیہ عرصے میں کیے جانے والے حملوں کی ذمے داری یمن میں سرگرم حوثی باغیوں نے قبول کی تھی۔ البتہ جہادی تنظیموں پر نظر رکھنے والے امریکی سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق بد ھ کو ڈرون حملوں کی ذمے داری ‘ٹرو پرومس بریگیڈ’ (الوية الوعد الحق) نامی غیر معروف تنظیم نے قبول کی ہے۔
مذکورہ تنظیم نے اس سے قبل جنوری 2021 میں سعودی عرب میں ایک ڈرون حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ سعودی عرب یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں علاقائی ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔
بدھ کو امارات میں ہونے والی ڈرون پروازوں میں کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ البتہ اماراتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے وہ معاشی اور سیاحتی مرکز متحدہ عرب امارات کے تحفظ کے لیے کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
الوية الوعد الحق تنظیم کیا مزید حملوں کی طاقت رکھتی ہے؟
امریکی تھنک ٹینک واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کے مطابق عراق میں سرگرم ایران نواز ملیشیا کتائب حزب اللہ سے روابط رکھنے والی جہادی تنظیم الوية الوعد الحق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی ذمے داری قبول کرتی رہی ہے۔
تنظیم کی جانب سے گزشتہ برس جنوری میں یہ دعوے سامنے آتے رہے ہیں کہ اس کے ڈرونز نے امارات اور سعودی عرب میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ البتہ ایک برس کی خاموشی کے بعد جنوری میں یہ تنظیم پھر متحرک ہوئی اور رواں برس جنوری اور اب دو فروری کو امارات میں ڈرون حملے کی ذمے داری قبول کی۔
واشنگٹن انسٹیٹیوٹ میں تجزیہ کار مائیکل نائٹس کے مطابق الوية الوعد الحق ایک برس بعد دوبارہ متحر ک ہوئی ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ایران کی ایما پر تنظیم نے ایک بار پھر اپنی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
Adding to my @WashInstitute colleague @HamdiAMalik, IF (as is becoming more likely) Alwiyat al-Waad al-Haq came out of hibernation and DID launch drones at the UAE today, THEN this was likely an Iran-directed or at very least Iran-tolerated operation. The point is, they knew. https://t.co/nHOtVGjwBE
— Michael Knights (@Mikeknightsiraq) February 2, 2022
‘امریکہ بھی امارات کی مدد کے لیے جنگی طیارے بھیجے گا’
دریں اثنا امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امارات کو درپیش خطرات کے پیش نظر اپنے فائٹر طیارے بھیجے گا۔ منگل کو امریکہ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 17 جنوری کو ابوظہبی میں بندرگاہ کے قریبی علاقے مصفح میں آئل ٹینکروں میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ایک پاکستانی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بعدازاں 24 جنوری کو حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی الظفرہ ایئر بیس پر میزائل داغے تھے جہاں امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔ البتہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ مذکورہ فوجی اڈے پر لگ بھگ دو ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔
عرب نشریاتی ادارے “الجزیرہ’ کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ حملوں کے پیشِ نظر ایف 22 اور ایف 35 ساخت کے جدید جنگی طیارے امارات بھجوائے جائیں گے۔
منگل کو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ زائد النہیان سے ٹیلی فونک رابطے میں امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ اینٹی میزائل شکن جنگی بحری جہاز یو ایس ایس کول بھی امارات بھیجا جائے گا جو اماراتی بحریہ کے ساتھ مل کر خطرات کا مقابلہ کرے گا۔
لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کا یہ اقدام اس بات کی یقین دہانی ہے کہ امریکہ خطے میں اپنے اتحادیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
خیال رہے کہ یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کے حملوں میں حالیہ عرصے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حوثی باغی اس سے قبل صرف سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حملے کرتے تھے، تاہم اب وہ متحدہ عرب امارات پر بھی حملے کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26389 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C