امتیاز میر کی ٹارگٹ کلنگ کا اعلیٰ تعلیم یافتہ مرکزی سہولتکار گرفتار، تعلق زینبیون بریگیڈ سے
👁️ 275 بار دیکھا گیا
امتیاز میر کی ٹارگٹ کلنگ کا اعلیٰ تعلیم یافتہ مرکزی سہولتکار گرفتار، تعلق زینبیون بریگیڈ سے
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ سندھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک انتہائی اہم اور ہائی پروفائل کارروائی کے دوران کالعدم زینبیون بریگیڈ کے چار خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں میں سب سے بڑی کامیابی شہر میں متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگز کا مرکزی سہولت کار رعایت حسین عرف مولوی کی گرفتاری ہے، جو اینکر امتیاز میر کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ رعایت حسین نے امتیاز میر کے قتل کے لیے اسلحہ فراہم کیا تھا اور دہشت گرد تنظیم زینبیون بریگیڈ نے اسے "حمزہ" کا کوڈ نیم دے رکھا تھا۔
رعایت حسین کے حوالے سے مزید سنسنی خیز تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ وہ ماسٹرز ڈگری ہولڈر ہے اور ایک مدرسے میں پڑھاتا رہا، جسے اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہا۔
حکام نے بتایا کہ رعایت حسین نے کراچی میں دہشت گردوں کی مختلف ٹیمیں بنائی تھیں، جہاں ہر ممبر صرف اسے جانتا تھا اور آپس میں کسی کا کوئی رابطہ نہیں تھا، تاکہ گرفتاری کی صورت میں پورا نیٹ ورک بے نقاب نہ ہو۔
ملزم کا کام دہشت گردوں کو اسلحہ، ٹرانسپورٹ، رہائش اور مالی معاونت فراہم کرنا تھا۔ اس نے ہائی پروفائل دہشت گرد معصوم رضا کو بھی اسلحہ فراہم کیا، جو پہلے ہی اپنے ساتھی اسرار گلگتی کے ہمراہ گرفتار ہو چکا ہے اور متعدد مذہبی ٹارگٹ کلنگز میں ملوث رہا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صحافی امتیاز میر کو مبینہ طور پر اسرائیل کی حمایت اور اس کے دورے کے حوالے سے کیے گئے پروگرام کے باعث 21 ستمبر 2025 کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وہ ذاتی حیثیت میں کچھ عرصہ قبل اسرائیل کا دورہ کر کے آئے تھے اور اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے پروگرامز کر چکے تھے۔ امتیاز میر نے اپنے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی اس دورے کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب جی ٹی وی چینل میٹرو ون کے اینکر پرسن امتیاز میر دفتر سے گھر جاتے ہوئے قومی شاہراہ پر ملیر کالا بورڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ شدید زخمی ہونے کے بعد وہ ایک ہفتے تک ہسپتال میں زیر علاج رہے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے چل بسے۔
اکتوبر 2025 کو کراچی میں ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے ڈیلی اردو کو بتایا تھا کہ گرفتار کیے گئے چار ملزمان کا تعلق لشکر ثارُ اللہ نامی تنظیم سے ہے اور صحافی کو اسرائیل کے دورے اور اس کی حمایت میں کیے گئے پروگرام کے باعث نشانہ بنایا گیا تھا۔ طارق نواز نے بتایا کہ یہ ملزمان ابتدا میں زینبیون بریگیڈ سے وابستہ تھے، تاہم تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ انہوں نے ایک علیحدہ گروہ تشکیل دیا جس کا نام لشکرِ ثارُاللہ رکھا گیا۔
اس سے پہلے، 28 ستمبر 2025 کو سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ اور دیگر سینیئر پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ امتیاز میر کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت سید اجلال زیدی ولد سعید زیدی، شہاب ولد اصغر، احسان عباس ولد جلیل حسین، اور فراز احمد ولد منظور احمد کے طور پر کی گئی تھی۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہے، جو پڑوسی ملک ایران سے ہدایات اور مالی معاونت حاصل کرتی تھی۔ گرفتاریوں میں مرکزی شوٹر سید اجلال زیدی، موٹر سائیکل سوار شہاب، ریکی کرنے والا فراز اور احسن عباس شامل ہیں۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران چار 9 ایم ایم پستول، دو موٹر سائیکلیں اور واردات میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کیا۔
ضیا الحسن لنجار نے مزید کہا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم لشکرِ ثار اللہ سے ہے، جو کراچی میں مزید دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے غیر ملکی رابطوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رعایت حسین کی گرفتاری شہر میں متعدد ٹارگٹ کلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2978 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C