امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے بالواسطہ رابطے جاری، تہران مذاکرات کے لیے تیار
👁️ 268 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے بالواسطہ رابطے جاری، تہران مذاکرات کے لیے تیار
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات اور تجاویز کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ تہران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی نئے حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر دونوں ممالک کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مختلف تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق متعلقہ ممالک اور وزرائے خارجہ کی سطح پر بھی ان تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔
رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران سفارتی حل کے لیے تیار ہے، لیکن اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 21 نومبر کو قطری وفد نے تہران کا دورہ کیا تھا، جہاں ایرانی حکام سے جنگ کے خاتمے اور سفارتی رابطوں کی بحالی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی تصدیق کی تھی کہ قطر سمیت ثالثی کرنے والے ممالک کے ساتھ بالمشافہ اور آن لائن رابطے جاری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 26 نومبر کو کہا تھا کہ پاکستان اور قطر امریکا کے ساتھ رابطوں میں تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور تہران کو موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سمیت اپنے بنیادی مطالبات پر قائم ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے کی راہ میں کئی اہم اختلافات موجود ہیں۔ ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی، امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے، پابندیوں میں نرمی اور منجمد ایرانی اثاثوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن جوہری پروگرام اور بین الاقوامی معائنہ کاری کے معاملات کو بھی کسی معاہدے کا حصہ بنانے پر زور دے رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی حالیہ بیانات میں ایران کے ساتھ معاہدے کے امکان کا ذکر کر چکے ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ تہران کی جانب سے پیش کردہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔
ایرانی سفیر نے یمن کے معاملے پر چین اور روس کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے اور سیاسی حل کے لیے ہر سنجیدہ کوشش کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو یمن کی سیاسی حقیقت کا ایک فریق تسلیم کرتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔
فی الحال پاکستان اور قطر کے ذریعے سفارتی رابطے جاری ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات یا کسی حتمی معاہدے کا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ وابستہ سنی عالمِ دین مولوی بشیر صلاح زہی فائرنگ سے ہلاک
29/November/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
گجرات میں فضائی اڈے پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی، 22 سالہ نوجوان گرفتار، جیش محمد سے مبینہ روابط
28/November/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: شوپیاں میں تین مشتبہ اوور گراؤنڈ ورکرز گرفتار، دستی بم، اے کے 47 کی گولیاں اور لشکر طیبہ کے پوسٹر برآمد
28/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
عراق کی فوج میں افرادی قوت کا بحران، 30 ہزار اہلکار جنگی فرائض انجام دینے کے قابل نہیں، رکن پارلیمنٹ کا انکشاف
28/November/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹانک: سٹی تھانے کی مسجد کے قریب ڈرون حملہ، ایف سی کے دو اہلکار زخمی
28/November/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 10 ماہ کے دوران 534 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 909 گرفتار، 1597 مقدمات درج
28/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26536 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15746 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12055 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9455 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7709 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5791 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C