28/November/2026

ٹانک: سٹی تھانے کی مسجد کے قریب ڈرون حملہ، ایف سی کے دو اہلکار زخمی

👁️ 78 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹانک: سٹی تھانے کی مسجد کے قریب ڈرون حملہ، ایف سی کے دو اہلکار زخمی

ٹانک: سٹی تھانے کی مسجد کے قریب ڈرون حملہ، ایف سی کے دو اہلکار زخمی

ٹانک (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سٹی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں واقع مسجد کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ رات تقریباً 7 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا، جب مسجد میں نماز ادا کرنے والے اہلکاروں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت عنایت اللہ اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس اور متعلقہ سکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کردیے گئے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی نوعیت، ڈرون کے ذریعے استعمال کیے گئے ہتھیار اور حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C