امریکا نے کابل ڈرون حملے میں 10 عام شہریوں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا
👁️ 43 بار دیکھا گیا
امریکا نے کابل ڈرون حملے میں 10 عام شہریوں کے مارے جانے کا اعتراف کر لیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) امریکا نے گزشتہ ماہ کابل میں کیے جانے والے خونریز حملے کو اپنی غلطی تسلیم کر لیا ہے۔ اس حملے میں صرف عام شہری اور بچے مارے گئے تھے۔ قبل ازیں امریکی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے داعش کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔
افغانستان میں یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ جس میں امریکی فوج کی بمباری میں عام شہری ہلاک ہوئے ہوں۔ تاہم گزشتہ ماہ امریکی افواج کے انخلاء کے دوران یہ آخری حملہ تھا اور اس میں بھی ہلاک ہونے والے تمام کے تمام افراد عام شہری اور بچے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ میرین جنرل فرینک میک کینزی کا جمعے کو پینٹاگون کی نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا، ”یہ حملہ ایک المناک غلطی تھی۔‘‘ میکنزی نے اس غلطی پر معافی بھی مانگی اور کہا کہ امریکا متاثرین کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے پر غور کر رہا ہے۔
میک کینزی کے مطابق سفید ٹیوٹا کرولا کو نشانہ بنانے کا فیصلہ اسے آٹھ گھنٹے تک ٹریک کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق امریکی فوجیوں کو ”یقین ہو گیا تھا کہ یہ کار کابل ایئر پورٹ پر موجود امریکی فورسز کے لیے خطرہ ہے۔ یہ یقین کیا جا رہا تھا کہ اس کار میں دھماکا خیز مواد موجود ہے۔‘‘
قبل ازیں امریکا کا کہنا تھا کہ انتیس اگست کو کیے جانے والے اس حملے کے ذریعے درست ہدف کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ حقیقت یہ تھی کہ دس عام شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا اور ان میں سات بچے شامل تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس کار کو خودکار ڈرون نے نشانہ بنایا تھا اور یہ ہدف بھی ڈرونز کے ذریعے تلاش کیا گیا تھا۔
وکی لیکس کے مطابق امریکا افغانستان میں زیادہ تر فون کالز کو محفوظ کر رہا ہوتا ہے اور اس نے فون کالز کے ڈیٹا کو ڈرون ٹیکنالوجی سے منسلک کر رکھا ہے۔
میک کینزی کا بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کار کو ایک ڈرون کے ذریعے ٹریک کیا جا رہا تھا اور حملے سے پہلے یہ کابل ایئر پورٹ سے چندکلومیٹر ہی دور تھی۔ ان کا کہنا تھا، ”واضح طور پر اس خاص سفید ٹویوٹا کرولا کے بارے میں ہماری انٹیلی جنس معلومات غلط تھیں۔‘‘
کابل حملے میں جب امریکا نے داعش کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تب ہی متعدد میڈیا رپورٹوں میں اس حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا تھا۔ کیوں کہ ہلاک ہونے والا ڈرائیور ایک عرصے سے ایک امریکی امدادی ادارے کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا اور کار سے کسی دھماکا خیز مواد کا نام و نشان تک نہیں ملا تھا۔
عالمی امدادی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی فوج کی جانب سے اس اعتراف کو درست سمت میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ تاہم اس تنظیم کی طرف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ”امریکا کو اب اس واقعے کی مکمل ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا عہد کرنا چاہیے۔‘‘
امریکا میں ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی مکمل وضاحت طلب کی ہے تاکہ یہ پتا لگایا جا سکے کہ غلطی کا ذمہ دار کون ہے اور ایسا کیسے ہوا؟ اس کمیٹی نے امریکی فوج کے اس بیان کے حوالے سے بھی وضاحت طلب کی ہے، جو اس نے اس حملے کے بعد جاری کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8910 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4737 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3528 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2280 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C