امریکا کا روس کے 24 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کا روس کے 24 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے انھیں 3 ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے بتایا کہ 24 سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد 3 ستمبر تک امریکا چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
برطانوی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں روس کے امریکا میں سفیر اناتولی آنتونوف نے مزید بتایا کہ تقریباً تمام ہی سفارت کار کسی متبادل کے بغیر امریکا سے واپس وطن جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
روسی سفیر نے امریکی اقدام کو جوابی کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکا بلا جواز امتیاز برت رہا ہے، اچانک ہی ویزے کے اجرا کے عمل کو سخت بنا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی سفیر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ یہ انتقامی کارروائی ہے اور نہ ہی اس میں کچھ نیا ہے۔ روسیوں کو 3 سال بعد ویزوں کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دینی ہوتی ہے جن پر جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے۔
تاہم امریکی ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ 24 سفارت کاروں کی ویزوں کی تجدید کیلئے درخواستیں میں ایسا کیا تھا کہ سب ہی درخواستیں ایک ساتھ مسترد کردی گئیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ کافی برسوں سے جاری ہے تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی 16 جون کو روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی تھی جس کے بعد تناؤ میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا تھا تاہم دونوں کے درمیان خلیج برقرار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C