امریکا کے دباؤ کے باوجود ایران کی فضائیہ مضبوط ہے، سپریم لیڈر خامنہ ای
👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکا کے دباؤ کے باوجود ایران کی فضائیہ مضبوط ہے، سپریم لیڈر خامنہ ای
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی 1979ء سے مسلسل اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایرانی فضائیہ بہت مضبوط ہے۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق رہبرِ اعلیٰ نے ہفتے کے روز فضائیہ کے کمانڈروں اور عملہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ ’’انقلاب کے بعد سے ان (امریکیوں) کا مقصد یہ رہا ہے کہ ہمارے پاس ایک مضبوط فضائیہ نہ ہو لیکن اب وہ ہماری طرف دیکھیں۔ ہم نے طیارے تک بنا لیے ہیں۔ ہم نے ان کے دباؤ کو موقع میں تبدیل کردیا ہے۔‘‘
علی خامنہ ای نے کہا، ’’ہمیں اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ہم اپنے دشمنوں کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کر سکیں۔ ایرانی قوم کے خلاف ان کی سازشیں ناکامی سے ہی دوچار ہوں گی۔‘‘
ایران اس وقت 1979ء میں برپا شدہ انقلاب کی اکتالیسویں سالگرہ منا رہا ہے۔اس عوامی انقلاب کے نتیجے میں امریکا کے حمایت یافتہ رضا شاہ پہلوی کے اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
ایران یہ کہتا چلا آرہا ہے کہ وہ مغربی ممالک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود اپنی فوج کو مضبوط بنائے گا۔ مغربی طاقتیں ایران کے بیلسٹک پروگرام سمیت فوجی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C