امریکہ سے 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن ملک بدر کردئے گئے
👁️ 139 بار دیکھا گیا
امریکہ سے 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن ملک بدر کردئے گئے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال میں امریکہ نے 271,484 غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا۔
ملک بدر کیے گئے لوگوں کی تعداد میں رواں سال میں اضافہ ڈی پورٹیشن پروازوں کو زیادہ تعداد میں چلانے، اور گوئٹے مالا، ہنڈوراس اور ایل سلواڈور کے ملکوں کو واپس بھیجے جانے والے لوگوں کے لیے سفری طریقہ کار کو ہموار کرنے سے ممکن ہوا۔
جمعرات کو امریکی سرحدوں پر کام کرنے والے ادارے “یو ایس کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن” نے کہا کہ حکام نے رواں سال نومبر میں میکسیکو سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 46,612 لوگوں کو گرفتار کیا۔
حالیہ 12 ماہ کی مدت میں ایک دن میں اوسطاً 37,700 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
امریکہ میں غیرقانونی طور رہنے والے افراد کو واپس ان کے ملک بھیجنے والے سرکاری ادارے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے حالیہ 12 ماہ کی مدت کے دوران 270,000 سے زیادہ افراد کو 192 ممالک میں ڈی پورٹ کیا۔
اس ہفتے جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے لوگوں کی یہ تعداد گزشتہ ایک دہائی میں ملک سے واپس بھیجے جانے والوں کی سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔
انگریزی کے لفظ آئس (آئی سی ای) کے مخفف سے مشہور انفورسمنٹ ادارے نے 30 ستمبر کو ختم ہونے والے اپنے مالی سال میں 271,484 غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا۔
ایک سال قبل 12 ماہ کی مدت میں 142,580 لوگ ڈی پورٹ کیے گئے تھے۔ یوں اس سال کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔
پچھلے عشرے میں سال 2014 میں 315,943 غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو نکالا گیا تھا۔
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران سال 2019 میں سب سے زیادہ 267,258 لوگوں کو امریکہ سے واپس بھیجا گیا تھا۔
آئس کے مطابق ملک بدر کیے گئے لوگوں کی تعداد میں رواں سال میں اضافہ ڈی پورٹیشن پروازوں کو زیادہ تعداد میں چلانے، اور گوئٹے مالا، ہونڈوراس اور ایل سلواڈور کے ملکوں کو واپس بھیجے جانے والے لوگوں کے لیے سفری طریقہ کار کو ہموار کرنے سے ممکن ہوا۔
آئس نے گزشتہ چھ سالوں میں پہلی بار چین ایک بڑی ڈی پورٹیشن پرواز بھیجی۔ اس کے علاوہ جن ملکوں میں لوگوں کو جہازوں کے ذریعہ واپس بھیجا گیا ان میں البانیہ، انگولا، مصر، جارجیا، گھانا، گنی، انڈیا، موریطانیہ، رومانیہ، سینیگال، تاجکستان اور ازبکستان شامل تھے۔
جمعرات کو امریکی سرحدوں پر کام کرنے والے ادارے “یو ایس کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن” نے کہا کہ حکام نے رواں سال نومبر میں میکسیکو سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 46,612 لوگوں کو گرفتار کیا۔
اکتوبر میں ادارے نے 56,526 غیر قانونی طور پر آنے والے لوگوں کو پکڑا تھا۔ اس طرح نومبر کی تعداد اکتوبر کے مقابلے میں 18 فیصد کم تھی۔
گزشتہ سال دسمبر میں سب سے زیادہ 250,000 بغیر قانونی دستاویز کے آئے لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سال نومبر کی تعداد پچھلے دسمبر سے 80 فیصد سے کم رہی۔
سرحد پر گرفتاریوں میں نصف حد تک کمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب میکسیکو کے حکام نے ایک سال قبل اپنی سرحدوں کے اندر قانون کا نفاذ سخت کردیا۔
اس کے بعد جون میں صدر جو بائیڈن نے سیاسی پناہ لینے کے لیے سخت پابندیاں متعارف کروائیں جس سے اس تعداد میں مزید نصف حد تک کمی واقع ہوئی۔
آئس کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ 30 ستمبر کو ختم ہونے والے بارہ ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ تعداد میں 87,298 لوگ میکسیکو واپس بھیجے گئے جبکہ گوئٹے مالا میں 66,435 اور ہنڈوراس میں 45,923 لوگ ڈی پورٹ کیے گئے۔
دنیا کے تقریباً 12 ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا یہ قافلہ میکسیکو کےجنوبی قصبے شیلاد ہیدگلو سے امریکی سرحد کی طرف پیدل جا رہا ہے۔ کیونکہ حکومت تارکین وطن کو بسوں اور ریل سے سفر کا اجازت نامہ نہیں دیتی۔ وہ امریکی الیکشن سے پہلے امریکی سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں۔
توقع کی جاری ہے کہ امریکہ سے سب سے زیادہ لوگ میکسیکو اور وسطی امریکی ممالک واپس بھیجے جائیں گے۔
اس متوقع رجحان کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان ملکوں کی حکومتیں اپنے شہریوں کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے واپس قبول کرتی ہیں۔ دوسرے یہ کہ لوگوں کو ان ملکوں میں پہنچانا بھی آسان ہے۔
حالیہ 12 ماہ کی مدت میں ایک دن میں اوسطاً 37,700 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ تعداد امریکی کانگریس کی فنڈنگ کے مطابق متعین کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3433 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C